12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شمالی انگلینڈ میں ٹرک سے 39 لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن :برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شمالی انگلینڈ میں مشکوک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں شمالی انگلینڈ کی کاونٹی ایسیکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک بلغاریہ سے سفر کرتا ہوا برطاینہ میں ہولی ہیڈ کے راستے سے ہفتے کےروز داخل ہوا تھا۔

ایسیکس پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک سے برآمد ہونےوالی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نالغ شخص کی لاش ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس گاڑی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ بلغاریہ سے تلعق رکھتی ہےجو 19 اکتوبر کو ہولی لینڈ میں داخل ہوئی، ہم اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے تاکہ تحقیقات میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں