اشتہار

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تصادم شدت اختیار کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تصادم شدت اختیار کر گئے، اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوئے اور 30 ہزار بے گھر ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں الگ ریاست کے مطالبات زور پکڑ گئے، منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم ہےاور کشیدہ صورتحال ہے، اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوئے اور 30 ہزار بے گھرہوگئے۔

بھارتی فوج نے تقریباً 10 ہزار فوجیوں اور دستوں کی بھاری نفری تعینات کردی ہے اور مودی نے یہ ثابت کردیا کہ اس کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر وقیمت نہیں۔

- Advertisement -

مودی سرکار نے ریاست میں انٹرنیٹ 5دنوں تک معطل کر کے دفعہ 144 لگارکھا ہے ، 28مئی کی رات 2 بجے مودی سرکارکی ایما پر شرپسندوں نے منی پور کے 5 علاقوں پر حملہ کیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے۔

ہندو قوم پرست بی جے پی کی سربراہی میں کرفیو کیلئے شوٹ ایٹ سائٹ کے احکامات دیئے گئے ، منی پور کی کشیدہ صورتحال کے باعث 30 ہزار سے زائد شہری قریبی ریاستوں میں پناہ لینے پر مجبور ہے۔

منی پور میں جھڑپوں نے جنگ جیسی صورتحال کی شکل اختیار کر لی ہے، عینی شاہدین نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو ،تصاویر میں مشتعل ہجوم نے املاک کو آگ لگا دی، گھروں،گرجا گھروں کو بھی جلا دیا گیا، ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی جس سےہم فوجی کیمپ میں رہنے پر مجبور ہوئے۔

بدقسمتی سے یہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے بہت منظم منصوبہ بنایا گیا ہے ، بی جے پی مسلسل امتیازی سلوک میں مصروف ہے، جو مذہبی اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

بی جے پی مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھُلا خلاف ورزی کررہی ہے ، کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ نسلی بحران کےحل کے بجائے خطے میں خطرات بڑھانے کی سازش ہورہی ہے۔

،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ پر تشدد واقعات لوگوں کو مذہبی بنیادپر تقسیم کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

ایک طرف منی پور جل رہا ہےاور دوسری طرف مودی اور امیت شاہ منی پور کی بے حسی برقرار ہے ، کشیدگی نظراندازکرکےمودی اور امیت شاہ کی کرناٹک میں ریاستی انتخابات کی مہم پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں