تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یورپ: کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، نئی پابندیوں کا اعلان

دنیا بھر کی طرح یورپی ممالک میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جس کے باعث برطانیہ سمیت مختلف ممالک نے نئی پابندیاں عائد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وبا کے سبب مختلف ممالک میں کرسمس کی خوشیاں مانند پڑ گئیں۔ برطانیہ میں یومیہ کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئے، اومیکرون ویرینٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی۔

وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کرسمس سے قبل نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

ادھر اسپین میں گھر سے باہر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ جرمنی میں سماجی تقریبات دس افراد تک محدود کر دی گئیں۔ نیدرلینڈز میں غیر معینہ مدت تک کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

پُرتگال اور فِن لیند میں ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن کو محدود کر دیا گیا ہے۔ فرانس میں پانچ سے گیارہ سال کے عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

اسکاٹ لینڈ کو بڑا دھچکا!

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ میں دنیا کی مشہور زمانہ نیو ایئر پارٹی اومیکرون ویرینٹ کے باعث منسوخ کردی گئی۔ دارالحکومت ایڈن برگ میں ہر نئے سال پر منعقد ہونے والی پارٹی اس مرتبہ نہیں ہوگی، دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر پارٹی منسوخ کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -