جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بروقت اقدامات کے باعث پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث آشوب چشم کیسز میں نمایاں کمی آگئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آشوب چشم کے کیسز 15 ہزارسے کم ہو کر2 ہزار پر آگئے ہیں۔ پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کیے جانے والے بروقت اقدامات کے سبب آشوب چشم کے کیسز میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

آشوب چشم کیسزسے متعلق نگراں وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ محسن نقوی نے اسکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

- Advertisement -

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فوری اقدامات سے آشوب چشم کے مریضوں میں غیرمعمولی کمی ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت نے آشوب چشم کے کیسز اور حفاظتی تدابیرسے متعلق بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں آشوب چشم کی وبا مزید شدت اختیار کرگئی تھی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 13 ہزار 732 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

رواں سال اب تک صوبے میں اس سلسلے میں تین لاکھ 68 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آشوب چشم کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے میں چار روز کے لیے میٹرک تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں