تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس بک اور انسٹاگرام میسنجر ایک کرنے کی تیاری شروع

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے میسنجر اور انسٹاگرام کو ایک کرنے کا آغاز کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام صارفین کو ایک پیغام پاپ اپ کی صورت میں بھیجا گیا جس پر درج تھا کہ یہ پیغامات بھیجنے کا نیا ذریعہ ہے۔

پیغام میں لکھا ہوا تھا کہ ’یہ نیا رنگا رنگ انداز ہے، جس میں پہلے سے زیادہ ایموجیز، سوائپ ٹو رپلائی ہوں گے جبکہ اس فیچر کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد آپ فیس  بک کے دوستوں کو بھی چیٹ میں شامل کرسکتے ہیں‘۔

اپ ڈیٹ پر کلک کرنے والے صارفین کے انسٹاگرام میں دائیں جانب نظر آنے والا ڈائریکٹ میسج کا آئیکون فیس بک میسنجر کے لوگوں سے تبدیل ہوجائے گا اور چیٹ پہلے سے زیادہ رنگا رنگ نظر آئے گی۔

صارف کو موصول ہونے والے پیغامات گہرے رنگوں کے پس منظر (بیک گراؤنڈ) کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میسنجر کو ایک کرنے کی تیاری

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’انسٹاگرام نے ابھی اس فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے اور صارفین کو پہلے سے ہی خبر دے دی کہ اس طرح کا فیچر جلد متعارف کرادیا جائے گا‘۔

انسٹاگرام صارفین آزمائشی سروس یعنی ابھی اپنے فیس بک کے دوستوں کو پیغامات ارسال نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل فیس بک نے اشارہ دیا تھا کہ کمپنی اپنی زیر ملکیت تمام ایپس یعنی انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کے میسنجر کو ایک ہی کردے گی تاکہ صارف آسانی کے ساتھ ایک ہی جگہ پر تمام ایپس استعمال کرے اور اُسے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا موبائل صارفین کے لیے خاموشی سے بڑا سرپرائز

فیس بک کے بانی مارک کربرگ کا ماننا ہے کہ تمام سروسز کے میسنجرز کو مدغم کر کے سیکیورٹی فیچر کو مضبوط اور سسٹم کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بنانا چاہتے ہیں تاکہ تمام لوگ آزادی اور بے خوف ہوکر ایپس استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -