بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

فیس بُک صارفین خبردار ! جعل سازوں سے ہوشیار رہیں

اشتہار

حیرت انگیز

فیس بک انتظامیہ نے صارفین کو ایک نئی جعل سازی کے حوالے سے خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دھوکہ دینے کیلئے ہیکرز ایک جھوٹی پوسٹ کے ذریعے ان کا ڈیٹا حاصل کرلیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جیسے جیسے سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی جعلسازوں نے بھی متحرک ہونے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی طرف سے اپنے صارفین کو ایک نئی جعلسازی بارے خبردار کیا گیا جس میں لوگوں ذاتی معلومات چرا لی جاتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بُک صارفین کو ایک نئی جعل سازی کے متعلق خبردار کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو کسی کی اچانک موت کی خبر کے جعلی لنکس کو کلک کراتے ہوئے جھانسہ دیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

فیس بُک پر ہیکرز لوگوں کو جھانسہ دینے کے لیے پوسٹ میں لکھتے ہیں ’مجھے یقین نہیں ہوسکتا وہ چلا گیا، میں اس کو بہت یاد کروں گا اور جعلی لنک پر کلک کرنے کے لیے اکساتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ لنک صارفین کو ایک ویب سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں پر ان کی تمام فیس بُک معلومات چرالی جاتی ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ مخصوص مہم تقریباً ایک سال قبل شروع ہوئی۔ تب سے ان جعل سازوں نے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ کے انبار لگا دیے ہیں تاکہ دیگر صارفین کو باآسانی جھانسہ دیا جاسکے۔

فیس بُک کی جانب سے ان غیر محفوظ پوسٹس کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پلیٹ فارم کا ردِ عمل اتنا تیز نہیں ہوتا جتنی تیزی سے یہ جعل سازوں کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

تاہم، فیس بُک بڑی حد تک پوسٹ میں موجود ان گمراہ کن فیس بُک ری ڈائریکٹ لنکس کو غیر فعال کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے لہٰذا یہ اب اس طریقے سے فعال نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں