تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس بک کے بانی کا پُرتشدد مواد ہٹانے 3ہزار افراد کو ملازمت دینے کا اعلان

نیویارک : فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ سے پُرتشدد مواد ہٹانے کیلئے اور انہیں مانیٹر کرنے کیلئے 3ہزار افراد کو ملازمتیں دینے  کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا بھر میں اس فیس بک کے لائیو اسٹریمنگ فیچر کا علط استعمال بڑھ گیا ہے، جس کے بعد فیس بک سے پر تشدد مواد ہٹانے کیلئے ٹاسک فورس کی تیاری شروع کردی ہے، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ فیس بک لائیو پر خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیوز چلا رہے ہیں جو کہ ایک انتہائی ناقابل قبول امر ہے۔

فیس بک کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل چاہتے ہیں تو ہمیں ایسی چیزوں پر فوری رد عمل دینا ہوگا اور ہم نے اس پر مکمل قابو پانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

مارک زکر برگ نے کہا کہ فیس بک ایک سافٹ وئیر بھی انسٹال کرے گا جوکہ ایسی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردے گا، تاہم صرف سافٹ وئیرسے یہ کام نہیں کیا جاسکتا، اس کیلئے ماہر افراد کی بھی ضرورت ہے، آئندہ سال ہم پوری دنیا میں اپنی ٹیم میں 3 ہزار افراد کو ملازمتیں دیں گے جو کہ ان ویڈیوز کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہٹانے کیلئے کام کریں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مبصرین ہمیں اس طرح کی چیزیں ہٹانے میں مدد فراہم کریں گے۔


مزید پڑھیں : شکاگو: ایک شخص فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک


فیس بک کی آپریشنز ٹیم میں اس سے قبل ساڑھے چار ہزار افراد شامل ہیں مزید افراد کی شمولیت سے قتل اور خودکشی جیسے اقدامات پر مبنی ویڈیوز کو روکنے میں مدد ملے گی۔ماہرین کا کہناہے کہ اس سے نہ صرف نامناسب ویڈیو ز کی روک تھا م ہوگی بلکہ دنیا بھر میں ہزاروں ملازمتیں بھی پید ا ہوں گی

خیال رہے کہ فیس بک کو ان وڈیوز اور پر تشدد مواد کے باعث کافی تنقید کا سامنا تھا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Comments

- Advertisement -