منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ناموراداکار فہد مصطفیٰ ایشیا کے بڑے فلمی میلے میں دھوم مچائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار اور ملک کے مقبول ترین گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ کی فلمیں اب بھارت  میں ہونے والے فلمی میلے میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں ۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری اب بہت تیز ی سے اپنے قدموں میں پر کھڑی ہورہی ہے اور یہاں سے ایک کے بعد عمدہ فلمیں اور اداکار منظر عام پر آرہے ہیں ، یہی نہیں یہ فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اب تیزی سے جگہ بنا رہی ہیں۔

یہی سبب ہے کہ اپنی فلم انڈسٹری پر نازاں بھارت بھی اب پاکستانی فلموں پر توجہ دینے پر مجبور ہوگیا ہے اور اسی سلسلے میں فہد مصطفیٰ کی سپرہٹ فلمیں’نامعلوم افراد‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’ایکٹر ان لا‘ بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کری ایٹیو ہیریٹیج میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے یہ خبر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شیئر کی ۔ فلم فیسٹیول رواں ماہ بھارتی شہر نئی دہلی میں 10 دسمبر کو منعقد ہوگا اور 16 دسمبر تک جاری رہے گا ، اس موقع پر فیسٹیول میں ایشیا کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی لہٰذا اس فیسٹیول کے لئے فہد مصطفیٰ کی فلمیں منتخب ہونا انتہائی خوش آئند بات ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں