ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شادی میں ناکامی : لڑکے نے نہر میں چھلانگ لگا دی، لڑکی واپس چلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بکھر : پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان لڑکی اور لڑکا خود کشی کرنے تھل کینال پہنچ گئے تاہم لڑکے نے نہر میں چھلانگ لگادی لیکن لڑکی گھبرا کر گھر واپس لوٹ گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے مگر والدین ان کی شادی پر کسی صورت راضی نہ تھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیس سالہ عمار اور امبر نامی لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور والدین کی جانب سے سخت مخالفت پر دونوں دلبرداشتہ ہوگئے اور خود کشی کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

دونوں خود کشی کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تھل کینال ڈھڈی ہیڈ پر پہنچے، ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلے عمار نے نہر میں چھلانگ لگا دی جبکہ امبر نہر میں کودنے کی بجائے اپنے گھر لوٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اورعمار نامی نوجوان کی نعش تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا تاہم اندھیرا چھا جانے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو بھی دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں