ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

جیا دھڑک دھڑک کس نے لکھا؟ میوزک کمپوزر نے سعدیہ امام کا دعویٰ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعدیہ امام کے دعوے کے بعد میوزک کمپوزر فیصل رفیع میدان میں کود گئے اور انہوں نے اداکارہ کا دعویٰ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اور ہوسٹ سعدیہ امام نے گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا مشہور گیت ’’جیا دھڑک دھڑک‘‘ کی شاعری سعدیہ امام نے خود تحریر کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں سعدیہ امام نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فلم میٹرو میں شامل ایک اور راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت ’’زندگی سفر میں ہے کٹ رہا ہے راستہ‘‘ کی شاعری بھی اُن کی ہی ہے۔

وسیم بادامی نے اداکارہ سے سوال بھی کیا تھا کہ آخر راحت فتح علی خان نے انہیں اس کا سہرا کیوں نہیں دیا تو سعدیہ امام نے کہا کہ راحت نے مجھے ویسے بہت کریڈٹ دیا۔

البتہ اب اس دعوے کی تردید ’’جیا دھڑک دھڑک‘‘ کے کمپوزر فیصل رفیع میدان میں کودے اور انہوں نے کہا کہ گانے کی تیاری کے وقت وہ وہاں موجود تھے اور پورا گیت اُن کی موجودگی میں تیار کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عاصم رضا میری اور دیگر لوگوں میں موجودگی میں ’’جیا دھڑک دھڑک‘‘ کے بول لکھے جبکہ روہیل حیات اور میں نے اسے مل کر کمپوز کیا۔ کمپوزر فیصل رفیع نے سعدیہ امام پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا بھی قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں