جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

فخر زمان اور حارث سہیل فیلڈنگ پر کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فائنل معرکے میں جیت کے لئے 281 رنز کا ہدف دیا ہے، جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

تاہم پاکستانی کیمپ سے تشویشناک خبر ہے کہ فخرزمان جنہوں نے آج ناقابل شکست 101 رنز بنائے وہ فیلڈنگ کے لئے میدان میں نہیں آئے۔

- Advertisement -

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ فخرزمان ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے ہیں اور اس وقت میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔

دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل بھی گردن میں درد کے باعث فیلڈنگ کے لئے میدان میں نہیں آئے، انہوں نے 22 رنز بنائے تھے، دونوں بیٹرز آج نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں رن آؤٹ ہوئے تھے۔

ادھر  قومی ٹیم کے لئے سہنری موقع ہے کہ اگر وہ کیویز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تو ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔

اس سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں