تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤئنٹس کی بھرمار، چیئرمین سینیٹ کا نوٹس

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤئنٹس کی بھرمار نے چیئرمین سینیٹ کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز پر صادق سنجرانی نے معمول کی کارروائی کو روکتے ہوئے سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ بڑھتے جعلی اکاؤئنٹس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کہا کہ فیک اکاؤنٹس پر پی ٹی اے ،ایف آئی اے کو آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں بلایا جائے اور ان سے باز پرس کی جائے کہ جعلی اکاؤئنٹس کی روک تھام کے لئے کس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤئنٹس سے متعلق رپورٹ پر نوٹس معزز رکن بیرسٹرسیف کے بیان کے بعد لیا، سینیٹ اجلاس میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر معیاری اور اخلاقی مواد سے زیادہ گالیاں مل رہی ہے، ان سب کے لئے فیک ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کیےجاتےہیں اور ان کے زریعے لوگوں کوگالیاں دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤئنٹس کے خلاف مہم جاری ہے، مہم بذریعہ موبائل فون مسیج کے تحت جاری ہے، جس میں صارفین کو آگاہی پیغام دیا جارہا ہے کہ ملکی اقدام کے خلاف مواد نشرکرنے والے، مذہبی منافرت پھیلانے والے اور فورسز کے خلاف بیان بازی کرنے والے پیجز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، صارفین اس قسم کے پیجز پر کوئی کمنٹس یا اسے شیئر نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -