تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی : خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

کراچی : شہر قائد کے ایک اور شہری کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ خاتون اپنے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم سے لاعلم رہیں۔

تفصیلات کے مطابق فالودہ فروش اور فیکٹری مزدور کے بعد کراچی  کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کی رہائشی  ایک خاتون  ثروت زہرا کے جعلی بینک اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، زہرا نامی خاتون ملازمت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

اےآر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اکاؤنٹ بند ہونے پر متعلقہ بینک سے رجوع کیا تو پتہ چلا کہ ایف بی آر کی درخواست پر میرا اکاؤنٹ سیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایک اور شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آگئے

ایک کروڑ10لاکھ روپے ٹیکس نہ بھرنے پر میرا اکاؤنٹ بند کیا گیا، متاثرہ خاتون نے کہا کہ نوکری پیشہ ہوں11ملین روپے ٹیکس کہاں سے دیتی؟  ثروت زہرا نے بتایا کہ اپنی تنخواہ اے ٹی ایم کے ذریعے نکالتی ہوں مجھے بینک سے پتہ چلا کہ میرا ایک اور اکاؤنٹ بھی ہے جس کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔

Comments

- Advertisement -