کینیڈا: پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم کا ’مشن پرواز‘ آخری مراحل میں داخل ہوگیا، اب سے کچھ دیر بعد وہ سفر مکمل کر کے دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی پائلٹ بن جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اُن کا مشن تین نومبر کو دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر مکمل اُس وقت ہوگا جب وہ اپنی آخری منزل فلوریڈا پہنچ جائیں گے۔
ویڈیو میں فخر عالم نے پاکستانیوں کو کہا کہ وہ دنیا میں کسی مقام پر بھی ہوں وہ پاکستان پرچم کو سربلند رکھیں اور ملک کا مثبت چہرہ سامنے لائیں۔
All set for the final leg of the journey… #MissionParwaaz update from Houston before my last flight to complete the circumnavigation of the globe. pic.twitter.com/4Ht7ldXpY5
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 3, 2018
کچھ دیر فخر عالم نے جو ویڈیو شیئر کی اُس میں انہوں نے آگاہ کیا کہ ’مشن پرواز مکمل ہونے کو ہے، میں اس وقت ہیوسٹن میں ہوں جہاں سے 7 گھنٹے کا سفر طے کر کے فلوریڈا پہنچوں گا جس کے بعد یہ سفر مکمل ہوگا‘۔
یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار و اداکار نے ’مشن پرواز‘ کا سفر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے شروع کیا تھا، 28 دن پر مشتمل اس مشن میں وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 32 ائیرپورٹس پر گئے۔
مزید پڑھیں: ستاروں پر کمند ڈالنے کا جنون، فخر عالم کا ’مشن پرواز‘ شروع
فخر عالم نے کینڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، برطانیہ، مصر، بحرین، ڈھاکا، بینکاک، جکارتا، سنگاپور، آسٹریلیا، فلپائن، جاپان، روس، الاسکا، دبئی، پاکستان اور فلوریڈا کے مختلف ایئرپورٹس پر اپنا جہاز اتارا۔
پاکستانی اداکار کو روس کے ائیرپورٹ پر ویزہ کی معیاد ختم ہونے پر کچھ گھنٹے حراست میں بھی لیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔
وزارتِ خارجہ نے حراست میں لیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کو فخر عالم کی قانونی معاونت کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد روسی حکام نے نہ صرف انہیں رہا کیا بلکہ اُن کے ویزے کی تجدید بھی ہوئی بعد ازاں وہ جاپان روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مشن پرواز: فخر عالم دنیا کا چکر لگاتے ہوئے کراچی پہنچ گئے
مشن پرواز کےدوران فخر عالم 16 اکتوبر کو دبئی سے فضائی سفر کرتے ہوئے کراچی پہنچے تھے جہاں اُن کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عشائیے کا اہتمام بھی کیا تھا، پاکستانی اداکار اپنا سفر مکمل کر کے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
مشن پرواز کب شروع ہوا؟
فخر عالم کو مشن پرواز کا آغاز 6 اکتوبر سے شروع کرنا تھا مگر تکنیکی خرابی کے باعث اُن کا سفر چار روز تاخیر یعنی 10 اکتوبر شے شروع ہوا، فخر عالم نے خود جہاز اڑا کر پوری دنیا کا چکر لگایا، ان کا یہ سفر 28 دنوں پر مشتمل تھا جس میں وہ 25 ممالک کے31 شہروں سے ہوتے ہوئے گزرے۔
مشن آغاز سے قبل اے آر وائی سے گفتگو
اے آروائی نیوز کے لیے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پلاٹیس پی سی 12 نامی طیارے میں دنیا بھر کا سفر طے کریں گے، انہوں نے اپنے ساتھ طیارے میں دو ٹیڈی بیئر بھی رکھے ہوئے ہیں جن سے تعارف کراتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے نام جوجو اور ٹوٹو ہیں اور ’مشن پرواز‘ کے اختتام پر وہ یہ اپنے بیٹے اور بیٹی کو تحفے میں دیں گے۔
اسے بھی پڑھیں: ’مشن پرواز‘ پرنکلے فخرعالم کو نیا ویزا مل گیا
پرائیوٹ جہاز سوئزرلینڈ ساختہ ہے جو ایک انجن پر مشتمل ہے، عام طور تاجر اس طیارے کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر امریکی ایئر فور س میں اس جہاز کو استعمال ابھی بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ آسٹریلیا میں فلائنگ ڈاکٹر سروس کے لیے بھی اس طیارے کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ اس طیارے کی تخیلق سنہ 1991 میں ہوئی اوراسے بہت زیادہ محفوظ جہاز سمجھا جاتا ہے۔
فخر عالم کو پائلٹ کا لائسنس 2015 میں ملا تھا، اُن کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ خود جہاز اڑا کر دنیا بھر کا چکر لگائیں
واضح رہے کہ تین سال قبل 2015 میں فخرعالم کو امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ لائسنس ملا تھا، اُن کا بچپن کا خواب تھا کہ وہ خود جہاز اُڑا کر پوری دنیا کا چکر لگائیں مگر معاشی و دیگر مسائل کی وجہ سے انہیں عملی جامہ پہنانے میں کافی مشکلات درپیش تھیں۔
دنیا کاچکر لگانے کی تاریخ
یاد رہے کہ سب سے پہلے دنیا کا چکر لگانے کا تصور فرانسیسی مصنف جیولز ورنے کے ناول ’اراؤنڈ دی ورلڈ ان ایٹی ڈیز‘ سے منظرِ عام پر آیا تھا۔ یہ ناول 1873 میں شائع ہوا تھا اور اس کے بعد کئی افراد نے دنیا کا چکر لگانے کی کوشش کی جن میں سے بہت سے کامیاب بھی ہوئے۔
کہا جاتا ہے کہ اس ناول کا آئیڈیا ایک امریکی شہری ولیم پیری فوگ کے تین سال پر محیط دنیا کے سفر کے دوران لکھے گئے خطوط سے لیا گیا تھا۔ اسی لیے ناول کے مرکزی کردار کا نام بھی فلیس فوگ رکھا گیا تھا۔
فخر عالم مشن پرواز کے دوران سوشل میڈیا پر متحرک رہے اور پاکستانیوں کو سفر کے حوالے سے آگاہ کرتے رہے
Part 4 of message for all from the flight deck of #MissionParwaaz pic.twitter.com/zu1yFTC4vB
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 3, 2018
اس سے بھی بہت عرصہ قبل یعنی دوسری صدی بعد ِ مسیح میں ایک یونانی سیاح اور جغرافیہ داں پوسانیاس نے دنیا کا سفر کیا تھا اور ایک سفر نامہ بھی مرتب کیا تھا ۔
یہ بھی یاد رہے کہ 1940 کے بعد سے اب تک 200 افرادایسے ہیں جو دنیا کا چکر لگانے میں کامیاب ہوئے، گزشتہ برس پاکستانی نژاد امریکی باپ بیٹے نے کوشش کی مگر بدقسمتی سے اُن کا جہاز ادھورے مشن میں ہی گر کرتباہ ہوگیا تھا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کی شرائط
عالمی ریکارڈ میں اندراج کے لیے اس مشن کے چند اصول رکھے گئے، جس کے تحت سفر جس ائیرپورٹ سے شروع ہو اختتام بھی وہیں پر ہو،مشن کے دوران ایک ہی جہاز استعمال کریں، 26 ہزار ناٹیکل سفر طے کرتے ہوئے تمام ٹائم زون میڈیم سے گزریں۔