ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف کس نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا کہ لوئر آرڈر پر بیٹنگ کرنا قربانی نہیں، چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر بھی کہا گیا تو ہنسی خوشی بیٹنگ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو جس پوزیشن پر ضرورت ہوگی کھیلوں گا، بابر اعظم اور محمد رضوان کی جگہ لینا مشکل ہے۔

- Advertisement -

فخر زمان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہم تجربات کرسکتے ہیں۔

ورلڈکپ سے قبل 15 سے 20 میچز ہیں، بیک اپ تیار ہونا چاہیے اور کھلاڑیوں کو آرام بھی ملنا چاہیے،نئے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن انہیں وقت دینا ہوگا تاکہ وہ بہتر ہوسکیں۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز ذہن میں ہے، کوشش ہوگی کہ اس ہی مومنٹم کو لے کر آگے بڑھیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے رنز زیادہ ہیں اس پر وہ خود کو لکی سمجھتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہر کنڈیشن میں مشکل ٹیم ثابت ہوتی ہے لیکن ہماری ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کی ہے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کا شمار اچھی ٹیموں میں ہوتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت ٹف ثابت ہوگی اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں