منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان سے بیاہ کر برطانیہ لائی گئی لڑکی ظلم کا شکار، سسرالی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے بیاہ کر برطانیہ لائی گئی لڑکی عنبرین فاطمہ کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرنے والے سسرالیوں کو قید کی قید کی سزا سنا دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیڈز کراؤن کورٹ نے بیوی کو زہریلا مواد پلانے والے شوہر اصغر شیخ کو ان کے والد خالد شیخ اور والدہ شبنم شیخ کے ساتھ 7 سال 9 ماہ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے شوہر اصغر کے بھائی ثقلین شیخ اور بہن شگفتہ کو بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے پر سزائیں سنادی گئی ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ عنبرین کو زبردستی یا دھوکے سے ایسا مواد پلایا گیا جس سے اس کا دماغ صحیح معنوں میں متاثر ہوا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے لائی گئی لڑکی کے تینوں سسرالیوں کو گزشتہ برس عنبرین فاطمہ شیخ نامی لڑکی کو جسمانی نقصان پہنچانے کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

متاثرہ لڑکی عنبرین فاطمہ کو 2014 میں پاکستان سے شادی کرکے برطانیہ لایا گیا تھا، خاندان کے کسی بھی فرد نے عدالت میں گواہی نہیں دی۔

جج کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ عنبرین کے ساتھ گھر میں زیادتی کا سلسلہ کب سے رواں رکھا گیا۔

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ عنبرین کو اب ٹیوب سے کھانا دیا جاتا ہے، اور اس کی حالت میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں