23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

فخر زمان کے ساتھ مداح کی انوکھی سیلفی کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 لاہور قلندرز کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا لیکن اس سے جڑی خبریں اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں مداحوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارز کو میدانوں میں کھیلتے دیکھا اور ان کی یہ خواہش بھی تھی کہ کرکٹر کے ساتھ سیلفی لے کر اس لمحے کو یادگار بنایا جائے لیکن یہ موقع کسی کسی کو ہی نصیب ہوتا ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم میں دور کھڑے لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور پاکستانی بلے باز فخر زمان کے ساتھ مداح کی لی گئی انوکھی سیلفی وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

وائرل سیلفی میں فخر زمان کو گراؤنڈ میں میچ میں فیلڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دو مداح اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں دور کھڑے ہیں، صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ ان کی فخر زمان کے ساتھ سیلفی ہے، سیلفی میں فخر کی نشاندہی گول دائرہ بناکر کی گئی ہے۔‘

بعد ازاں مداح کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئی جس پر فخر نے بھی اس سیلفی کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداح کو دلچسپ جواب دیا اور کہا کہ آپ سے مل کر مجھے خوشی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں