تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ادارے اپنی ساکھ کےلیے موجودہ سازش کوبےنقاب کریں، فیصلہ کرلیں کہ جمہوریت ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سازش بڑے پیمانےپر22کروڑ لوگوں کےخلاف ہوئی ہے، اگر بنانا ری پبلک میں بھی یہ سازش ہوتی تو وہاں اداروں کوسنجیدہ ہونا تھا،عوام میں غصہ ہے، اداروں کو بھی اب کام کرنا چاہیے، ادارے اپنی ساکھ کےلیےسازش کوبےنقاب کریں۔

شریف خاندان مجھے دھمکیاں دیتاتھا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا کہ شریف خاندان مجھے دھمکیاں دیتاتھا کہ ہماری بھی باری آئےگی، اب ان کا این آر او ٹو شروع ہوگیا ہے، قوم جان چکی ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنی نوکروں کے نام پر ملکی پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ میں ان کے کیسز کا وائٹ پیپرسامنے لارہا ہوں، ہم نے اپنے دور میں ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں کیا، صرف مقصود چپڑاسی والا کیس ہمارے دور میں شروع ہوا، ان پر سارے کیسز ہمارے دور سے پہلے کےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وائٹ پیپر رکھنےکامقصد ہےکہ اب ان کا این آراو ٹو شروع ہوگیاہے، ان کی مجھ سے یہ شکایت تھی کہ انہیں این آر او دوں، این آر او ون سے ملک کو نقصان پہنچا اب یہ این آر او ٹو لےرہےہیں،جس کا صرف ایک مقصد ہے کہ ان کے کیسز ختم ہوجائیں۔

سیاستدان میڈیا خریدتے ہیں

اپنی نیوز کانفرنس میں عمران خان نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ یہ میڈیا میں پیسے چلاتے ہیں، سیاستدان خریدتے ہیں، اب آپ کو پتا چل گیا ہوگا کون سی میڈیا سے جو انکی برائی کےساتھ کھڑی ہوجاتی ہے؟ جب کوئی بکتا نہیں ہے ان پر یہ مافیا پریشر ڈالتاہے۔

شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت

عمران خان نے اپنی نیوز کانفرنس میں سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ راشد کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ائیرپورٹ سے پکڑ کر جیل میں ڈالا گیا، یہ شرمناک عمل ہے، اس سےشرمناک کیاہوسکتاہے کہ ایئرپورٹ سےبندے کوپکڑلیاجائے۔

فرح خان کے خلاف انتقامی کارورائیاں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے فرح خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی گھریلو خاتون ہے اسکے خلاف کچھ نہیں ملا تو دوست پر مقدمہ کردیا، پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں تین سال میں اضافہ ہوا، فرح خان پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں، بیس سال سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے، نیب سےپوچھنا ہےکہ فرح خان پرجو کیس ڈالا کیا یہ کیس بن سکتاہے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت میں احتجاج قوم کا حق ہوتا ہے، ہم اسلام آباد میں لوگوں کو جمع کریں گے اور یہ پرامن ہوگا، یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب خواتین کے ساتھ بچے بھی اس لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔

Comments

- Advertisement -