تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

راحیل شریف کو قابلیت کے باعث آرمی چیف بنایا، نواز شریف، الوداعی تقریب سے خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک بہترین سپہ سالار ہیں، ان کی قابلیت کے باعث انہیں آرمی چیف بنایا گیا، راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو ہرمحاذ پر شکست دی۔

 

یہ بات انہوں نے وزیراعظم ہائوس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کی بطور آرمی چیف خدمات کو سراہا اور کہا کہ جنرل راحیل شریف کے خاندان نے قوم کی خدمت کی  ان کا خاندان ملکی دفاع کے طور پر جانا جاتا ہے۔

  army-post-3

وزیراعظم نے کہا کہ  راحیل شریف کی قابلیت پر انہیں آرمی چیف بنایا گیا وہ ایک بہترین سپہ سالار ہیں،تقریب کا مقصد راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ان کی قیادت میں فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، میں نے ہمیشہ راحیل شریف کے اسٹریٹجک مشوروں کو اپنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ہمارے انسداد دہشت گردی کے عزم سے واقف ہے، پاک فوج نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی۔

army-post-1

جنرل راحیل شریف نے اپنی خدمات کو سراہے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھرپور حمایت اور شاندار الفاظ پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔

قبل ازیں راحیل شریف وزیراعظم ہائوس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔

army-post-5

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون ٹو ون ملاقات

عشائیے سے قبل آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بھی بات ہوئی،نئے آرمی چیف کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔

army-post-6

تقریب میں عسکری قیادت میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف سہیل امان، نئے آرمی چیف کے لیے نامزد چاروں لیفٹیننٹ جنرلززبیر حیات،جنرل اشفاق ندیم،جاوید اقبال رمدے اور قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی ملٹری آپریشنز(ایم او)، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، کور کمانڈرز، پرنسپلز اسٹاف آفیسرز نے شرکت کی۔

سول قیادت میں وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر،وزیر خزانہ اسحق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز،سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری، معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، مشاہد حسین سید، عبدالقادر بلوچ اور دیگر وزرا و مشیران نے شرکت کی۔

army-post-4

وزیراعظم نواز شریف نے فرداً فرداً تمام عسکری افسران سے ملاقات کی اور مصافحہ کیا، اسی طرح جنرل راحیل شریف نے بھی تمام افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے ہاتھ ملایا۔

راحیل شریف چاروں لیفٹیننٹ جنرلز سے بھی ملاقات کریں گے جن کے نام نئے آرمی چیف کے لیے نامزد ہیں ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کا نام سینیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہے، وہ اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں۔

army-post-2

مزید پڑھیں: ’’ کون ہوگا ملک کا اگلا آرمی چیف؟ ‘‘

فہرست میں دوسرانام کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کا ہے جنہوں نے آپریشن ضرب عضب کا خاکہ تیار کیا، بہاولپور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے تیسرے نمبر پر اور چوتھے نمبر پر جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایوولوشن لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام زیر غور ہے جو پاک فوج کی سب سے بڑی دسویں کور کی کمانڈ کرچکے ہیں۔

army-chief

دو روز قبل وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا جس میں پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے شرکت کی تھی۔

راحیل شریف توسیع نہ لینے والے دوسرے آرمی چیف

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے والے دوسرے جرنیل ہیں، قبل ازیں جنرل عبدالوحید کاکڑ نے بھی توسیع لینے سے انکار  کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -