تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں کسان تحریک: راکیش کو قتل کی دھمکیاں کون دے رہا ہے؟

نئی دہلی: بھارت میں نافذ متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج کی قیادت کرنے والے راکیش ٹکیٹ کو مسلسل قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راکیش ٹکیٹ کو کس کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا، انہیں موبائل پر جان سے مارنے کی مل رہی مل رہی ہیں۔

کسان رہنما راکیش نے دھمکیوں کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی ہے۔

خیال رہے بھارتی کسان یونین کی جانب سے جاری دھرنے اور احتجاج کی راکیش ٹکیٹ قیادت کررہے ہیں، انہیں گزشتہ ہفتے بھی قتل کی دھمکیاں ملی تھیں اور اب انہیں مسلسل موبائل کے ذریعے ڈرایا جارہا ہے۔

بھارتی کسانوں کا مودی سے نفرت کا اظہار

خیال رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے 6 ماہ مکمل ہونے پر 26 مئی کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا، مظاہرین نے مودی کے پتلے پر لاٹھیاں برسائیں اور پھر اسے نذر آتش کیا۔

قبل ازیں سکھ رہنما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نوجوت سنگھ سدھو نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اپنے گھر پر سیاہ پرچم لہرایا تھا اور کہا تھا کہ مودی حکومت پنجاب کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -