تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فرانس کے فیشن کی تاریخ ہزاروں سال قدیم نکلی

پیرس: یورپی ملک فرانس کو فیشن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دنیا میں موجود زیادہ تر فیشن ٹرینڈز کا آغاز فرانس سے ہوا۔ حال ہی میں ہونے والی ایک قدیم دریافت سے ثابت ہوا کہ فرانس کا یہ فیشن دور جدید کا نہیں بلکہ اس کی تاریخ ہزاروں سال قدیم ہے۔

فرانس کے جنوبی علاقے سے ماہرین نے ایک ایسا قدیم ڈھانچہ دریافت کیا ہے جس نے ایسی جیکٹ پہن رکھی تھی جس میں سمندر کی سیپیوں اور ہرن کے دانتوں کو کڑاھا گیا ہے۔

france-2

گو کہ ان اشیا کے ساتھ موجود کپڑا تو کب کا مٹی میں مل چکا ہے تاہم سیپیوں اور ہرن کے دانتوں کے سخت ذرات باقیات کی شکل میں اب بھی قابل شناخت ہیں۔

اس ڈھانچے کی عمر 7 ہزار سال قدیم بتائی جارہی ہے یعنی یہ 4 ہزار 8 سو سے 4 ہزار 9 سو قبل مسیح میں موجود کسی شخص کا ڈھانچہ ہے۔

france-3

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی قدیم دور کے انسانوں کے پہناووں میں مختلف انداز ملے ہیں تاہم وہ سب بہت سادہ تھے۔ یہ پہلی بار ہے جب قدیم دور میں اس قدر منفرد اور جدت کا حامل فیشن ملا ہے۔

مزید پڑھیں: آئرن ایج کے دور کے قدیم ترین طلائی زیورات دریافت

جیکٹ کے کیمیائی تجزیے سے پتہ چلا کہ سیپیوں اور ہرن کے دانتوں کو کپڑے میں سیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرن کے دانت پر سرخ رنگ کے ذرات ملتے ہیں گویا اسے سرخ رنگ میں رنگا گیا تھا۔

france-4

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس دور کے انسانوں کی تہذیب اور ثقافت کو نئے زاویوں سے سمجھنے میں مدد دے گی۔

Comments

- Advertisement -