ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کراچی: فیشن ویک کا شاندار اختتام، ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: موسم سرما کے نت نئے ملبوسات کی تین روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی، رنگا رنگ ایونٹ کے اختتام پر ٹینا درانی، نعمان آرفین، سائرہ شکیرہ، عدنان پردیسی اور ماہین خان کے ملبوسات پیش کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں آسمانی ستاروں اور کہکشاؤں کی جھلملاتی بارات تین روز بعد پوری آب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، فیشن ویک کا آغاز 12 ستمبر سے ہوا جو تین دن تک جاری رہا۔

- Advertisement -

فیشن ویک میں مختلف ڈیزائنرز نے اپنے جدید ڈیزائن متعارف کروائے، عوام کی بڑی تعداد نے فیسٹیول میں شرکت کی اور نئی کلیکشن کو بے حد پسند کیا، ایونٹ کا آفیشل میڈیا پارٹنر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک تھا۔

پڑھیں: فیشن پاکستان ویک 2017: جھلملاتے ستارے زمین پر اتر آئے

فیشن ویک کے پہلے روز  میشا لاکھانی، آمنہ عقیل، ارم خان، عبید شیخ اور سائرہ رضوان کے کلیکشن پیش کیے گئے جبکہ دوسرے روز  صنم چوہدری، وردہ سلیم، ارم راجپوت، ایچ ای ایم اور دیپک پروانی کی کلیکشن پیش کی گئی۔

ایونٹ کے اختتام پر ثنا سفیناز کی شاندار کلیکشن پیش کی گئی، آخری روز بھی نامور ماڈلز اور فنکاروں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

آخری روز کی تصاویر

fashion pakistan week


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں