پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکارہ فاطمہ آفندی اور اداکار کنور ارسلان کے گھر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔
اداکار کنور ارسلان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کے گھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کنور ارسلان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کررہے ہیں، اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو پریشان کردیا۔
View this post on Instagram
اداکار نے تصویر کے کیپشن پر لکھا ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی، تمام اہلخانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی اور شازیل شوکت ڈرامہ سیریل عداوت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، عداوت انتقام لینے والی اریبہ کی کہانی ہے جو خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے جب اسے اپنی بڑی بہن کی موت کے بعد بہنوئی سے شادی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔