اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوامی جمہوریہ چین کو انقلاب کی 70ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماوزے تن نے جو سفر شروع کیا چینی صدر اب اُس قافلے کے رہنما ہیں، چین نے اُن کی رہنمائی میں جو کامیابیاں سمیٹیں اُس پر پاک چین عوام کو فخر ہے۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر عوامی جمہوریہ چین کی عوام کے لئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے، چین اور دنیا کے دیگر ملکوں میں رہنے والے چینی باشندے اپنا یہ یوم آزادی پورے قومی جوش و جذبے اور وقار سے مناتے ہیں۔
热烈祝贺中华人民共和国成立70周年!毛泽东主席开启的征程走进了习近平新时代。在他的英明领导下,中国取得辉煌成就。为此,巴基斯坦与中国人民一道感到无比自豪。因为,我们的成功是连在一起的。
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 1, 2019
آج چین اپنا 70واں قومی دن منا رہا ہے، قومی دن کی مناسبت سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کی تمام مرکزی شاہراہوں کو پھولوں کے قالین سے سجایا گیا جبکہ دارالحکومت میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ہر سال کی طرح امسال کی طرح قومی تقریب میں ہزاروں چینی شہری ملک کی سیاسی قیادت اور فوجی قیادت نے شرکت کی، چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نے انقلاب میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے انقلابی ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔