اشتہار

فوادچوہدری نے مریم نواز کیخلاف مقدمے کیلیے درخواست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف مقدمے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کےخلاف متنازع ٹوئٹ کی عمران خان کی صحت کو متنازع بنا کر کارکنوں کو بددل کرنےکی کوشش کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنےکی کوشش کی، ایف آئی اے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جس جس نے بھی عمران کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی عمران ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے نا بڑھ پائے اور ہر وہ ہاتھ جو اس شیطانی کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے، اسی کھیل کا حصہ تصور کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں