تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

فواد چوہدری کی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی مبارکباد

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے پر مفتی منیب الرحمان کو چاند کی مبارکباد دی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھ کرہم نےبات کی تھی، ٹیکنالوجی کے اس دور میں چاند کی پیش گوئی کرنا اب کوئی مشکل کام نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی مبارکباد دیتا ہوں، مفتی منیب الرحمان میرے بزرگ ہیں ان سے احترام کاتعلق ہے جب کہ نور الحق قادری بھائیوں جیسے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 1974 کے بعد پہلی بار ملک بھر میں متفقہ عیدمنائی جائےگی یہ خوش آئند عمل ہے اسے آگے لے کر چلنا ہوگا، ٹیکنالوجی کا استعمال ہوناچاہیے اور اس سےفائدہ بھی اٹھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست جوفیصلہ کرےگی اسی طرح عیدمنائی جائےگی یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم سعودی عرب یاایران کیساتھ عیدمنائیں۔

یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی، دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

Comments