منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

فواد چوہدری نے حامد خان کا بیان ’’پرانی محبت‘‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے حامد خان کا بیان’’پرانی محبت‘‘قرار دے دیا اور کہا بزرگ آدمی ہیں، میں تو ان پر زیادہ بات نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو میں سینیٹر حامد خان کے بیان پر کہا کہ حامد خان صاحب سے پرانی محبت ہے، میرے چچا جب لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے، اس وقت ہائیکورٹ کے سامنے کچھ زمین تھی جو خالی کرائی گئی تھی، اس زمین پرحامد خان کے لوگ بیٹھےتھے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حامد خان چاہتے تھے وہ زمین خالی نہ کرائی جائے،خالی کرائی گئی تواس وقت سے حامد خان کوہم پلانٹڈ لگتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ بزرگ آدمی ہیں، میں تو ان پر زیادہ بات نہیں کرتا بس بیک گراؤنڈ بتاتا رہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں