اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بنگلادیش کے لوگوں کو مبارکباد اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے دکھا دیا قومیں اپنے حقوق کیلئے لڑتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پر تشدد احتجاج بھارت نواز شیخ حسینہ واجد کی حکومت لے ڈوبا۔
شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور فوجی ہیلی کاپٹرپربھارت روانہ ہوگئیں، اس صورتحال پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بنگلادیش کے لوگوں کو مبارکباد دی اور اور سلام پیش کیا۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کےلوگوں نےدکھادیاقومیں اپنےحقوق کیلئے لڑتی ہیں۔
یاد رہے شیخ حسینہ واجد نےسپریم کورٹ کے حکم کے باوجودکوٹہ سسٹم ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے طلبا مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔
ان پر گزشتہ عام انتخابات پر بھی بین الاقوامی سطح پرسوالات اٹھائے گئے جبکہ اقوام متحدہ ،امریکا ، بین الاقوامی انسانی حقوق سمیت اوآئی سی نے بھی انتخابی نتائج کو ماننے سے انکارکیا تھا۔
گزشتہ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں پرپابندی تھی اور عوامی لیگ حامیوں کے مقابل جعلی امیدواروں کو کھڑا کرکے کامیابی کا اعلان کیا گیا تھا۔