20.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

”بدقسمت فیصلے نے سیاسی بحران میں بہت اضافہ کر دیا“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے بدقسمت فیصلے نے سیاسی بحران میں بہت اضافہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر فواد چوہدری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا، بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔

فیصلے کے اہم نکات

  • ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار
  • قومی اسمبلی تحلیل کا فیصلہ مسترد
  • نگراں حکومت کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کالعدم
  • ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال
  • وفاقی کابینہ بحال
  • عدم اعتماد پر ووٹنگ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نگراں حکومت کے قیام کے لیے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال کر دی۔

سپریم کورٹ نے جلدازجلد تحریک عدم اعتماد کو نمٹانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے اسپیکرعدم اعتمادتحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے، قومی اسمبلی تحلیل ہونےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ججز نےآپس میں تفصیلی مشاورت کی ہے رولنگ سےمتعلق تفصیل بعدمیں دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں