تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

منسٹر انکلیو میں فواد چوہدری کا گھر سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے منسٹر انکلیو میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا گھر سیل کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فواد چوہدری سینیٹر شہزاد وسیم کو الاٹ کیے گئے گھر میں رہ رہے تھے۔ سابق وزیر اطلاعات کی اہلیہ حبا فواد نے اس پر ردعمل دیا ہے۔

حبا فواد کا کہنا ہے کہ ہمارے اسلام آباد کے گھر میں توڑ پھوڑ اس وقت کی گئی جب ہم عمران خان سے ملاقات کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم اسلام آباد گھر کے الاٹی ہیں، شہزاد وسیم کو منسٹر انکلیو میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا۔

متعلقہ: حبا فواد نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق خاموشی توڑ دی

پارلیمنٹ لاجز کو خالی کروانے کیلیے آپریشن

آج پی ٹی آئی رہنماؤں کے زیرِ استعمال پارلیمنٹ لاجز کو خالی کروانے کے لیے آپریشن کیا گیا جو پیر کے روز دوبارہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

آپریشن کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے زیرِ استعمال لاجز کے تالے توڑ دیے گئے۔ سابق رکن اسمبلی فرخ حبیب کے لاج کا تالا بھی توڑا گیا۔

حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرائی جا رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں پارلیمنٹ لاجز اسٹاف اور سی ڈی اے عملے نے لاجز کے تالے توڑے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز نے بتایا کہ فرخ حبیب، ظہور قریشی کے فیملی سویٹ خالی کروا لیے گئے جبکہ مزید پانچ فیملی سویٹ بھی خالی کروائے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -