اشتہار

پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو دفن کر دیا گیا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش سے انکار قانون دفن کرنے کے مترادف ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو دفن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اور ملزمان سے تفتیش سے انکار قانون دفن کرنے کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں۔ بیساکھی پر کھڑے دونوں لیڈرز کو احساس نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موقع ملا تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی موجودہ غیر آئینی کابینہ پر آرٹیکل سکس کا مقدمہ کرائیں گے۔ ان صوبوں میں تمام اخراجات اورانتظامی احکام غیر آئینی ہیں۔ یہ ریکوری ان وزیروں کے ذاتی اکاؤنٹس سے ہوگی۔

فواد چوہدری نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ عدالت نے ایسا ہرگز نہیں کہا کہ سیاستدان اتفاق کرلیں تو سپریم کورٹ آئین کیخلاف جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن تھیں کہ آئین سے باہر نہیں جا سکتے۔ 90 دن سے باہر جانا ہے تو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی جو اتفاق رائے سے ہی ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں