12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’فواد، عمران اور علی زیدی نے آفیشل استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن نہیں کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف چھوڑنے والے محمود مولوی نے کہا کہ فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور علی زیدی نے ابھی تک آئی پی پی کو آفیشل جوائن نہیں کیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشورا ٓنے دیں پھر چیزیں سامنےآئیں گی استحکام پاکستان پارٹی کا ٹارگٹ کیا ہےکیسے چلنا چاہتے ہیں یہ دیکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بنانےمیں جلدبازی ہوئی اس میں شک نہیں، منگل کو پرویزخٹک سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں آئی پی پی پنجاب میں اچھی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی میں بہت سےلوگ ناراض ہیں پارٹی میں لوگ کہتے ہیں کیا ہم کوئی غلام ہیں جو ڈکٹیشن لیتے رہیں گے لوگوں کو شعور آچکا ہے جہاں لوگوں کا مفاد ہے وہاں جاتےہیں چیزوں کو بدلنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ دور میں جو کام ہوا ہے اس سے بھی لوگ خوش ہیں کرپشن ہرجگہ ہے کرپشن کوآہستہ آہستہ ہی ختم کیا جا سکتاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں