منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

’ای میل پر اہلیہ کو پروپوز کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ای میل پر اہلیہ کو پروپوز کیا تھا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ’اہلیہ کو دوست کی شادی میں دیکھا تھا لیکن انہوں نے لفٹ نہیں کروائی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے ان کی تصاویر بنالی تھیں پھر بہانہ کرکے ان سے ای میل ایڈریس لیا تاکہ انہیں وہ تصاویر دے دوں گا۔

- Advertisement -

فیصل قریشی کے مطابق شادی کے بعد اس بات کو ڈیڑھ دو سال گزر گئے لیکن میری ای میل کا کوئی جواب نہ آیا پھر میں نے ایک اور ای میل کردی جس میں ان سے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ای میل کا جواب آیا جس میں کہا گیا کہ ٹھیک ہے میرے والد سے بات کرلیں۔

اداکار نے کہا کہ میں ان کے والد سے ملا انہیں بتایا کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اور لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ’اللہ کا شکر ہے کہ 12 سے 13 سال ہونے کو ہیں زندگی اچھی گزر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں جعفر الٰہی کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کنزا ہاشمی، صائمہ نور، حنا دلپذیر، زین بیگ، شہروز سبزواری ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں