اشتہار

’چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی چلانے کے 3 دعویدار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی چلانے کے تین دعویدار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی پی پی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی اور چیئرمین کی اہلیہ پارٹی چلانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کوئی مذہب نہیں کہ نہیں چھوڑی جاسکتیں، 9 مئی کے واقعات کا ماحول بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا پارٹی میں رہتے ہوئے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار نہ کریں۔

- Advertisement -

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما ضائع ہورہے تھے، ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے دوسرے آپشن کی طرف تو جانا ہی تھا، ہمارا مقصد تھا کہ عوام کی خدمت کرنے والے رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ملٹری کورٹ کوئی نئی چیز نہیں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں 17 کیسز ملٹری کورٹ میں چلے۔

آئی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ 10 سے 12 دنوں میں فوجی عدالت کی کاغذی کارروائی مکمل ہوجائے گی اور انہی کیسز کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں