جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ہم نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاش پاش کر دیا، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کا ایجنڈا اسرائیل اور یہودیوں کا تھا ہم نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاش پاش کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹانک اسلام اور پشاور سے ملانے والی شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کا ایجنڈا اسرائیل اور یہودیوں کا تھا۔ ہم نے حکومت کے خلاف تحریک چلائی اور کلمہ حق بلند کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاش پاش کیا۔ فتنے کی سرکوبی کرکے اس شخص کا تختہ الٹ دیا۔ اب یہ دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جانے پر موم بتی مافیا اسرائیل رو رہا ہے۔ علیحدگی پسند تحاریک کی حمایت کا مطلب پاکستان کو توڑنا ہے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ اختلاف ہم نے بھی کیا مگر اپنی حدود ہم جانتے ہیں، پچھلی حکومت نے جو پالیسیاں بنائیں ہمارا فلسفہ ان سے اتفاق نہیں کرتا، خطے میں امن کیلیے پُر امن راستوں کو ترجیح دینی چاہیے، جنگ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں کیونکہ اس سے مزید مشکلات آتی ہیں۔ پاکستان کی اسلامی شناخت کو متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں