ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایف بی آر کی جعلی رسیدوں اور جعلی فلائنگ انوائسز میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) جعلی سیلز ٹیکس رسیدوں یا فلائنگ انوائسز کی روک تھام کے لیے متحرک ہوگئی،جعلی، مشکوک رجسٹریشن یا فیک انوائسز میں ملوث افراد کی رجسٹریشن فوری معطل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بے نامی اور جعلی کاروبار کرنے والے نیٹ ورک پکڑنے کیلئے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جعلی، مشکوک رجسٹریشن یا فیک انوائسز میں ملوث افراد کی رجسٹریشن فوری معطل ہوگی، ایف بی آر نے کہا کہ متعلقہ فرد یا کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دینے کیلئے فوری کارروائی ہوگی، بینیفشل اونر کا پتہ لگا کر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ جعلی رسیدوں کی وجہ سے حکومت کو ریونیو کی مد میں نقصان کا سامنا ہے، جعلی رسیدوں سے غیر قانونی ریفنڈز کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔

جعلی انوائسز پر قابو پانے کیلئے ان لینڈ ریونیو کا ہر کمشنر 2 افسر مقرر کرے گا، متعلقہ افسران جعلی انوائسز اور بوگس فرمز کی نشاندہی کریں گے، افسران کو سیلز ٹیکس، ایف ای ڈی سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق کمرشل امپورٹرز،ڈسٹری بیوٹرز، پیٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز کے کیسز ترجیح ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں