تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی او ایس نظام سے منسلک دکانداروں کیخلاف ایف بی آر ایکشن میں آگیا

کراچی: پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) نظام سے منسلک دکانداروں کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکشن لے لیا۔

ایف بی آر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے طارق روڈ ڈولمن مال پر اینڈی بڈز، الیاس کلیکشن اور بالیز شوز کی تین برانچز کو سیل کر دیا گیا۔

پوائنٹس آف سیلز رجسٹرڈ دکاندار ٹیکس وصول کر کے قومی خزانے میں جمع نہیں کرواتے۔

متعلقہ: ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ایف بی آر نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ دکاندار سرکاری ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے، پوائنٹ آف سیل پر عمل درآمد نہ کرنے پر پانچ دکانیں سیل کر دی گئیں۔

اعلامیہ کے مطابق پوائنٹس آف سیل سے منسلک ہر فروخت پر سیل ٹیکس وصول کیا جا رہا تھا، پانچ دکانیں سیلز ٹیکس وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع نہیں کروا رہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -