لاہور : فلم اسٹار صبا قمر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں، ایف بی آر نے اداکا رہ صبا قمر کو سولہ مئی کوطلب کرلیا، صبا قمر کے 2014 سے 2015 کے اثاثہ جات کی چھان بین کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ماڈل و اداکارہ صبا قمر کو طلب کرتے ہوئے سولہ مئی کا نوٹس جاری کردیا، ایف بی آر نے اُن سے سال دوہزار چودہ ، پندرہ کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صبا قمر کے انکم ٹیکس آڈٹ کیا جارہا ہے، ایف بی آر صبا قمر کی سفری معلومات ایف آئی اے سے حاصل کر چکا ہے، تمام تفصیلات ملنے کے بعد چھان بین کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ماڈل اداکارہ صبا قمر سولہ مئی کو اگر ایف بی آر کے سامنے پیش نہیں ہوتی تو انکے خلاف کارروائی ہوگی۔
2016 یاد رہے گذشتہ سال فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے معروف ادکارہ صبا قمر کو ٹیکس نادہندہ قرار دیتے ہوئے اُن کی رہائش گاہ کو سیل کردیا تھا، صبا قمر کے ذمے سال کے انکم ٹیکس کی مد مین 32 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔