ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت قانون سازی پر آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ضروری قانون سازی پر آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے لیے مسودہ منظوری کے لیے وزیراعظم سیکریٹریٹ بھیج دیا گیا ہے جس کا مقصد ٹیکس کے شعبے میں انفورسمنٹ کے ذریعے مزید موثر فعال بنانا ہے۔

ایف بی آر حکام کو وفاق، صوبائی سطح پر پہلے سے زیادہ اختیارات دیے جائیں گے، آرڈیننس سے صوبائی سطح پر بھی انفورسمنٹ کو مزید سخت کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات میں منی بجٹ کے لیے گفتگو نہیں ہوئی۔

ایف بی آر کی آئی ایم ایف مشن کیساتھ مذاکرات میں منی بجٹ کیلئے بات چیت نہیں ہوئی، 12 ہزار 970 ارب کا ہدف برقرار رہے گا، فی الحال ہدف میں کمی کی بات نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو ہے جس کو بڑھانے کے لیے فی الحال تجاویز نہیں ہیں جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہوجائے گی جبکہ ایف بی آر نے تین ماہ میں ریٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے۔

علاوہ ازیں اس مرتبہ چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں جس کے بعد رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں