اشتہار

ممکنہ پولیس آپریشن کا خدشہ: عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس کے ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ کے باہ کنٹینرزلگا دیے گئے اور کارکنوں کی تعدادبھی بڑھا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ممکنہ پولیس آپریشن کا خدشہ،عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کےباہرکنٹینرزلگا دیے گئے ہیں اور حفاظتی کارکنوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

- Advertisement -

کنٹینرزمان پارک گیٹ نمبرایک اورکینال روڈ پر لگائے گئے ہیں جبکہ کارکنوں نے دوبارہ اپنے کیمپ بھی کینال روڈ پر لگا دیے ہیں۔

خیال رہے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے ایک بار پھر آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ مختلف ڈویژنز کی نفری کو وائرلیس پیغام کے ذریعے صبح 3بجے متعلقہ تھانوں میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس سلسلے میں پولیس اہلکاروں نے زمان پارک کے اطراف کے علاقوں میں آمد و رفت بند کرنے کیلیے کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی تھی۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے پولیس زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئی تھی او بیرونی حصوں میں قائم کیمپس اکھاڑ پھینکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں