اشتہار

وفاقی وزیر توانائی کا رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی، باقی اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم رکھا جائے گا۔

انتخابات کے حوالے سے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ آئین پرعمل کےپابندہیں،آئین کہتا ہے 90روزمیں الیکشن ہونے ہیں، آئین یہ بھی کہتا ہےمردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کےبعدانتخابات ہوں۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2صوبوں میں الیکشن ہو جاتاہےتوعام انتخابات میں کیا ان اسمبلیوں کومعطل کیا جائے گا؟ 4ججز نےواضح کہاجو کیس ہائیکورٹس میں چل رہا ہو اس پرسوموٹو لینا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےنیب میں 200 پیشیاں بھگتیں لیکن کسی جج کوانتظار نہیں کروایا، اسمبلیاں تحلیل کرناعمران خان کی طاقت کی ہوس پر مبنی فیصلہ تھا۔

خرم دستگیر نے بتایا کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے، پی ڈی ایم کا انتخابی اتحاد میں تبدیل ہونا ممکنات میں سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں