تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وقت بتائے گا نوازشریف کو ہٹانا ملک کمزور کرنیکی سازش تھی، احسن اقبال

نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ہٹایا جانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ فیصلہ ملکی مفاد کیخلاف ہے، نون لیگ کو دھڑوں میں تقسیم کرنے والوں کے ارادے ناکام ہو گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نارووال کو دس سالوں میں پنجاب کا بہترین ضلع بنائیں گے، اگر معشیت مضبوط ہو جائے تو کوئی پاکستان کو اوئے نہیں کہے گا، پاکستان کی ترقی سے دشمن خائف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد تاریح بتائے گی کہ نواز شریف کو ہٹانا ملک کے خلاف تھا، جو کہتے تھے نواز شریف کے جانے کے بعد نون لیگ کے 25 دھڑے بنیں گے وہ لوگ کامیاب نہیں ہوئے۔ ن لیگ کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتا دیکھنے والوں کے سبھی ارادے ناکام ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر دیا ہے، 2018 تک لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرتے ہوئے ترقی کرنا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے پھیکے پڑ گئے ہیں، لاہور کے جلسہ میں آدھی کرسیاں خالی تھیں، عوام نے ان کی سیاست مسترد کر دی ہے۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پچھلے چار سال سے ملک کا ستیا ناس اور بیڑہ غرق کرنے والی سوچ پھیلانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

عمران خان بیرونی فنڈنگ کیس کا سامنا نہیں کرتے، بیرونی فنڈنگ کی حقیقت سامنے آئی تو عمران خان کے چہرے سے سارے نقاب اتر جائیں گے جلد سامنےآجائے گا کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم میں دشمن تفرقہ پھیلانے کی کوشش کرے گا لیکن عوام کسی کو موقع نہ دیں۔

 

Comments

- Advertisement -