اشتہار

پنجاب میں گورنر راج نہیں لگا رہے، وزیر قانون

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر قانون سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج نہیں لگا رہے لیکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اگر وزرا کے داخلے پر پابندی لگائی تو جواز فراہم کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج نہیں لگا رہے ہیں، لیکن وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں وزرا کے داخلے پر پابندی لگائی تو آپ خود وہاں گورنر راج کا جواز فراہم کریں گے۔

وزیر قانون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدلیہ کے جو اختیار آئین نے دیے ہیں وہی رہیں گے۔ آج اجلاس میں عدلیہ کی پارلیمنٹ میں مداخلت پر بات ہوگی۔ پارلیمنٹ اپنے اختیارات کا آئینی طور پر تحفظ جانتی ہے۔

- Advertisement -

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر کون حملہ آور ہو رہا ہے؟ پچھلے 2 دن میں ایک ادارے نے دوسرے ادارے پر حملہ کیا آپ کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔ اگر پنجاب میں میرے داخلے پرپابندی لگائی تو یہ گورنر راج کے نفاذ کا جواز ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں