تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

فیروز خان کی ارطغرل غازی کے اداکار سے ملاقات

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال عل سے ملاقات کی۔

دو روز قبل جب ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی تو فیروز خان نے ترک اداکار جلال عل سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر عبدالرحمان نے کہا تھا کہ وہ بھی شدت سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

فیروز خان نے جلال عل کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے آپ ہمارے وطن تشریف لائے اور محظوظ ہورہے ہیں، میں آپ سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں‘۔

ترک اداکار نے بھی جواب دیا اور بتایا کہ ملاقات کی دعوت وہ قبول کرچکے ہیں جیسے ہی کراچی پہنچیں گے تو وہ رابطہ کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: ’آپ بہت خوبصورت ہو‘ : ارطغرل غازی کے ساتھی نے یہ الفاظ کس کے لیے بولے؟

جلال عل آج صبح اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور خون عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر جلال عل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، حالیہ ملاقاتوں سے ترکی و پاکستان کے بھائی چارے میں بہتری آئے گی، میری ملاقات وزیراعظم عمران خان سے بھی ہوئی، ہم مل کر ایک نئے پراجیکٹ پر کام کرنے جارہے ہیں جس پر اتفاق بھی ہوگیا‘۔

اپنی مصروفیات میں‌ سے کچھ وقت نکال کر ترک اداکار نے فیروز خان سے رابطہ کیا جس کے بعد دونوں کی ملاقات کی خواہش پوری ہوگئی۔

فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ترک اداکار سے ہونے والی ملاقات کی دو تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بھی بہت پسند کیا۔

ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ہمارا ایک ہی یقین ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

دوسری تصویر میں فیروز خان ترکی کے جھنڈے والی کیپ پہنے ہوئے جلال عل سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کررہے تھے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے تفصیلی کمنٹس لکھا اور جل عل کی پاکستان آمد کو اچھی علامت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک اداکار کی کراچی آمد، تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں سے ملاقات

فیروز خان نے اپنے مداحوں سے ایپل کی کہ وہ ترک اداکار کو بہت زیادہ پیار دیں تاکہ کیونکہ ترکی بھی پاکستان اور پاکستانی بہن بھائیوں سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

انہوں نے لکھا کہ ’جلال عل سے ملاقات میرے لیے قیمتی تحفہ ہے کیونکہ انہوں نے بہت سارا پیار دیا جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں‘۔ ساتھ میں فیروز خان نے ترک اداکار کے لیے یہ بھی لکھا کہ ’اپنے یقین کو اسی طرح مستحکم رکھیں‘۔

Comments

- Advertisement -