ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شادی سے چند گھنٹے قبل دلہا چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی سے چند گھنٹے قبل چھت سے گر کر دلہا ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے وجیانگر ضلع کا رہائشی سوریا راؤ شادی سے چند گھنٹے قبل چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

دلہے کی اچانک موت پر شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سوریا کی شادی رات کو ہونی تھی تمام گھر والے شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک دلہے کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

دلہا گھر کی دوسری منزل پر سو رہا تھا کہ اچانک وہ چھت سے توازن بگڑنے پر پڑوسیوں کے مکان کی چھت پر گر گیا۔

دلہے کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں