اشتہار

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان شینگن ویزے پرجارڈن ایئر پورٹ سے اسرائیل جاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل میرپور خاص نے بڑی کارروائی کی اور اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے 5 پاکستانی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور،کامران صدیقی،محمدذیشان اورمحمدانورشامل ہیں، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان تل ابیب میں بطورہیلپر اور کار واشر ملازمت کرتے رہے، ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کےذریعےانٹری حاصل کی۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نےاسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کئے اور شینگن ویزے پرجارڈن ایئرپورٹ سےاسرائیل جاتے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان وطن واپسی کیلئےدبئی کےراستےجارڈن ایئرپورٹ سےکراچی آتے تھے اور ویسٹرن یونین سے پاکستان پیسے بھیجتے رہے۔

ملزمان کیخلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیا ہے اور دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،3 ایجنٹ تاحال مفرور ہے ، 8 ملزمان کیخلاف 5 مقدمات درج کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں