12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شوکاز نوٹس، جائیداد ضبط کرنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے منی ٹریل نہ دینےکی صورت میں پراپرٹی بحق سرکار ضبط کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رواں ماہ کےاختتام تک دوبارہ طلب کرلیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی ٹریل نہ دینےکی صورت میں پراپرٹی بحق سرکارضبط کرنےکاعندیہ دیا ہے جبکہ حمزہ شہباز سے گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس، شیئرز، جیولری اور پرائزبانڈز کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جائیداد اور اکاؤنٹس منجمدکرنے کی کارروائی شروع کردی۔

خیال رہے منی لانڈرنگ اور شوگراسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ایف آئی اے ٰٹیم کے روبرو پیش کرکے پچیس ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم کو سوال نامے کے جواب میں اپنا تحریری جواب نامہ جمع کرایا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے شکوہ کیا تھا کہ گزشتہ پیشی پرمجھ سےجھوٹا بیان منسوب کرکے ٹی وی چینل پر چلوایا گیا ، ایف آئی اے ٹیم نے 17 دسمبر 2020 کو کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی، جو سوالات کیے گئے ان کے تفصیلی جوابات دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں