منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت کے مختلف شہروں میں ہنگامے اور دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی کی ریلیز روکنا پڑگئی، مشتعل مظاہرین نے اداکارہ کی ناک کاٹنے اور ہدایت کار کے سر کی قیمت مقرر کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مشتعل انتہاء پسند جیت گئے اور پدماوتی ہار گئی، بھارتی انتہا پسندوں کے آگے فلمسازوں کی ایک نہ چلی، ہنگامےاور دھمکیوں کے بعد بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی کی ریلیز روکنا پڑگئی۔

بھارت میں تاریخی واقعے پر بننے والی فلم پر تاریخی فسادات ہوئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

انتہا پسندوں کے پسند اوچھے ہتھکنڈوں اور دنگے فساد سے بچنے کے لیے فلم سازوں نے ہار مان لی۔

فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پدماوتی کو گھٹنے ٹیکنا پڑے جس کے بعد فلم پدماوتی کی نمائش فی الحال مؤخر کردی گئی ہے، یکم دسمبرکو فلم کی نمائش پر بھارت میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ فلم پدماوتی شوٹنگ سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے، انتہا پسند تنظیم راجپوت کرنی سینا کی جانب سے فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے اور سنجے لیلابھنسالی کے سر کی قیمت پانچ کروڑ لگائی تھی۔

فلم کا ٹریلر


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں