کراچی : سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمزاور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش "فلم پنجاب نہیں جاؤں گی” نے دھوم مچادی جبکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمزاورسکس سگماپلس کی مشترکہ پیشکش فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نےعید میلہ لُوٹ لیا، سینماگھروں پر رش جاری ہے جبکہ باکس پر فلم نے سب ہی کو پیچھے چھوڑدیا۔
فلم بین اداکار ہمایوں سعید اور سہیل احمد کی تعریف کرتے نہیں تھکتے، انکا کہنا ہے کہ دوبارہ بھی ٹکٹ لیکر فلم دیکھیں گے۔
فلم پنجاب نہیں جاؤں گی لوگوں کی اتنی پسند آئی کہ سینماگھروں میں یہی گونج تھی، پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈقائم کر دیے۔
سلمان اقبال فلمز، اے آروائی فلمز اور سکس سگما فلمز کی پیشکش پنجاب نہیں جاؤں گی انٹرنیشنل مارکیٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی ہے۔
ے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش پنجاب نہیں جاؤں گی کے ہداایتکار ندیم بیگ ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔
فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر فنکاروں میں عروہ حسین، احمد علی بٹ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
فلم کی کہانی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور ایک شہری لڑکی کی محبت پر مبنی ہے، جو کسی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہے۔