The news is by your side.

Advertisement

باکس آفس پر’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سال2017کی کامیاب ترین فلم قرار

کراچی : گزشتہ سال2017کی کامیاب ترین رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔

پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

فلم ڈسٹری بیوٹرز، سنیما مالکان اور میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جن فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا اور شہرت پائی ان میں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سر فہرست ہے۔

ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کی اس فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، فلم کے دیگر اداکاروں میں احمد علی بٹ اور صبا حمید بھی شامل ہیں جبکہ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے فلم کی کاسٹ اور عملے کو مبارکباد دی ہے۔

اس کے علاوہ فلم کو نہ صرف تجزیہ کاروں اور شائقین کی جانب سے اچھے تاثرات ملے بلکہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا، اب فلم نے 50 کروڑ روپے کا بزنس کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے اور سال کی کامیاب فلم قرار پائی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں